کولکتہ،30؍مارچ (ایس او نیوز؍یو این آئی) بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے آج مغربی بنگال سے بنگلہ دیشی دراندازوں کونکال باہر کرنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگرمرکزمیں دوبارہ مودی حکومت آتی ہے تو دراندازوں کونکال باہر کرنے کیلئے بنگال میں این آر سی کو نافذ کیا جائے گا۔ممتا بنرجی کی سخت تنقید کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہاکہ بی جے پی بنگال میں ووٹ بینک کی سیاست کا خاتمہ کردے گی اور اس لئے ہم نے ریاست میں 23سیٹوں پر کامیابی کا ہدف مقرر کیا ہے اور ہم اس کو حاصل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی دراندازوں کی مدد سے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہیں مگر ایسا نہیں ہونے والا ہے ، مودی حکومت کی واپسی ہوگی اور بنگال میں این آر سی کو نافذ کیا جائے گا۔